اور میں بول گیا جھوٹ : اظہر نیاز

کبھی لگتا ہے
کوئی ہے کہیں تو
کبھی لگتا ہے
نہیں دور ، یہیں تو
روکتے رہ گئے سب لوگ
نہ جاو اس طرف
اور میں
تیرے تجسس میں
ہوا گم ، وہیں تو
میں نے کہنا تھا
محبت ہے مجھے —- اور —-
اور میں بول گیا جھوٹ—– نہیں تو