سمندر ہوں کہ صحرا ہوں

سمندر ہوں کہ صحرا ہوں
یہ جنگل ہوں کہ دریا ہوں
سبھی کہتے ہیں سب اس کا
کمال اس کا سبب اس کا
زمین و آسماں بولیں 
وہ رب اس کا وہ رب اس کا
اگر اظہار کرنا ہو
ہوا دیتی ہے خوش خبری
اگر انکار کرنا ہو
ہوا دیتی ہے بے خبری
اظہر نیاز